تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہوں گی، وزیر تعلیم نے واضح کر دیا

لاہور(پی این آئی) صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث پہلے ہی بچوں کا بہت تعلیمی نقصان ہوچکا ہے، سموگ اور موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہونی چاہئیں، تعلیمی نقصان پورا کرنے کیلئے انصاف اکیڈمی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔قائد اکیڈمی ترقی وتعلیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اکیڈمیز کلچر کے خاتمے کیلئے انصاف اکیڈمی کے قیام کا اعلان کیا ۔انوہںنے کہا کہ انصاف اکیڈمیز کے قیام سے بچے گھر بیٹھے لیکچرز اور ٹیسٹ دے سکیں گے۔والدین پر فیسوں کا دبا ئوکم کرنے کیلئے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی اکیڈمیز میں پڑھانے پر پابندی بارے غور کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سموگ اور موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہونی چاہئیںتاہم فیصلہ صورتحال کو دیکھ کریں گے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت اپوزیشن اپنی کرپشن اور چوری چھپانے کیلئے اکھٹی ہوئی ہے، صرف چور ڈاکو ہی احتجاج اور جلسوں کی بات کر رہے ہیں، پہلے انہوں نے ملک کو لوٹا اور اب یہ ملک بچانے کی بات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close