ہم چاہتے ہیں کہ پرامن رہ کر جلسہ کریں، اجازت نہ دی تو سڑکیں جلسہ گاہ بن جائیں گی، خرم دستگیرخان نے دہمکی دے دی

گوجرانوالہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اگر گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو ساری سڑکیں جلسہ گاہ بن جائیں گی۔گوجرانوالہ میں جلسہ کی اجازت لینے خرم دستگیر کی قیادت میں ن لیگ کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر سہیل

اشرف نے کہا کہ محکمہ صحت اور سیکورٹی اداروں کی رپورٹ پر اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرینگے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو دو بار درخواست دی گئی جواب نہ ملنے پر ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ اپوزیشن کی قیادت جلسے میں آ رہی ہے چاہتے ہیں کہ پر امن رہ کر جلسہ کریں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ فوری اجازت دے تاکہ جناح اسٹیڈیم میں جلسے کے انتظامات شروع کیے جا سکیں۔خرم دستگیر نے کہا کہ 16 اکتوبر کو جی ٹی روڈ پر کچھ اور لوگ بھی ریلی نکالنا چاہتے ہیں جس سے شہر کا امن خراب ہونے کا خدشہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close