اپوزیشن کے جلسے جلوسوں اور تحریک سے حکومت گھبرانے والی نہیں، پرویز خٹک بھی ڈٹ گئے

نوشہرہ (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسے، جلوسوں اور تحریک سے حکومت گھبرانے والی نہیں ہے۔نوشہرہ میں تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جمہوریت کی دعویدار اپوزیشن کا اصل چہرہ قوم کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا

کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کیلئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمن تحریک شروع کر رہے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اسلام آباد کیلئے سیاست کر رہے ہیں، انہیں عوام نے مسترد کرکے اسمبلی سے باہر کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ وقت ملک اور قوم کی خاطر قومی یکجہتی کا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close