دنیا بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد 3 کروڑ68 لاکھ 2 ہزار 976 ہو گئی

بیجنگ(شِنہوا)جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ کی جانب سے 10 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے جاری کردہ دنیا کے شدید متاثرہ ممالک میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ

کیسز کی تعداد 3 کروڑ68 لاکھ 2 ہزار 976 ہو گئی ہے۔امریکہ 76 لاکھ 63 ہزار 293 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔ 69 لاکھ 6 ہزار 151 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ بھارت دوسرا جبکہ 50 لاکھ 55 ہزار 888 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ برازیل تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ چوتھے نمبر پر موجود ملک روس میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار 572 جبکہ پانچویں نمبر پر موجود ملک کولمبیا میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 94 ہزار 300 ہے۔ ارجنٹائن 8 لاکھ 71 ہزار 468 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ چھٹے ، سپین 8 لاکھ 61 ہزار 112 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ آٹھویں نمبر پر موجود شدید متاثرہ ملک پیرو میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 38 ہزار 614 جبکہ نویں نمبر پر موجود میکسیکو میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 20 ہے۔چین میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 91 ہزار 278 ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں