لاہور (پی این آئی)بڑی اسٹیج اداکارہ کے خلاف چوری کے مقدمے کی تفتیش، نتیجہ کیا نکلا؟؟ سیشن عدالت نے چوری کے مقدمہ میں پولیس تفتیش میں بے گناہ قرار دینے پر اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کے خلاف کیس خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ اداکارہ نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔کیس میں پولیس تفتیشی
افسر کی رپورٹ میں اداکارہ کے بے گناہ ہونے پر عدالت نے درخواست ضمانت واپس کردی اور کیس کو ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز عدالتی سماعت پر پولیس نے ملزمہ کی مکمل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ادکارہ ثمر رانا پر چوری کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، اداکارہ ثمر کے خلاف تھانہ نواں کورٹ پولیس نے چوری کا مقدمہ درج تھا۔ملزمہ پر گیارہ لاکھ روپے کی رقم چوری کرنے کا الزام تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں