ہم انتظار کررہے ہیں کہ کب آپ لوگ استعفے دیں،حکومتی رہنما نے اپوزیشن کو پھر چھیڑ دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ 72سال کا گند 2سال میں صاف نہیں ہوسکتا، استعفے دینے کی باتیں صرف گیدڑبھبھکیاں ہیں۔نجی چینل کے پروگرام میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات کی بہتری کے لیے وقت درکار ہوتا ہے، 72سال کا گند دو سال میں صاف نہیں ہوسکتا،

تحریک انصاف حکومت کا گزشتہ حکومتوں کے دوسال کا موازنہ کر لیں، دوائیں مہنگی ہونے کی ذمہ دار گزشتہ حکومتیں ہیں۔ انہوں نے کہا ملک کو کھوکھلا کر کے باہر جانے والے لوگوں کو اکسار ہے ہیں، نوازشریف تقریروں کرنے کے تندرست اور عدالت جانے کے لیے بیمار ہوجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنا سب کچھ بیچ کر ملک واپسی کا اعلان کریں، اپوزیشن کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی منصوب نہیں ہے،ان کی پارٹی پھوٹ کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ استعفے دینے کی باتیں صرف صرف گیدڑ بھبھکیاں ہیں، ہم انتظار کررہے ہیں کہ کب یہ لوگ استعفے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close