عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والےن لیگی ارکان کا گھیرائو، کیا سلوک کیا گیا؟

لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر لیگی ارکان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے ارکان فیصل نیازی اورمولانا غیاث الدین کا گھیرائو کیا اور انکو اپوزیشن چیمبر میں بیٹھنے سے روک دیا ۔لیگی ارکان نے فیصل نیازی اورمولانا غیاث الدین سے فوری رکنیت سے مستعفی ہونے

بھی مطالبہ کیا۔ جمعہ کوپنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا،پنجاب اسمبلی میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے لیگی ارکان فیصل نیازی اورمولانا غیاث الدین کو مسلم لیگ(ن)کے ارکان پنجاب اسمبلی اور چیف وہپ خلیل طاہر سندھو نے اپوزیشن چیمبر میں بیٹھنے سے روک دیا ۔اس موقع پر لیگی ارکان نے مولانا غیاث الدین کو اپوزیشن چیمبر کی طرف سے اسمبلی حال میں داخل ہونے سے روک دیا اور کہا کہ وہ حکومتی ارکان کیلئے مختص راستے سے ایوان میں داخل ہوں۔مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے مولانا غیاث الدین کو ایوان سے نکال دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے لیگی ارکان فیصل نیازی کا بھی لیگی ارکان نے گھیرائو کیا اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو نے انہیں ایوان میں بیٹھنے سے منع کیا اور کہا کہ آپ باغی رکن ہیں اس لئے ایوان سے چلے جائیں ، مولانا غیاث الدین نے لیگی اراکین اسمبلی کے اس رویے پر احتجاج کیا اور ایوان سے چلے گئے ۔ خلیل طاہر سندھو کا کہنا تھا کہ سات اراکین کے خلاف پارٹی کارروائی چل رہی ہے اس لئے ہم برداشت نہیں کرسکتے کہ وہ ایوان میں بیٹھیں ۔غیاث الدین کو اپوزیشن چیمبر میں بیٹھنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں