وفاقی وزیر فواد چوہدری کے 2 سرکاری رہائش گاہوں پر قبضے کا انکشاف ‎

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چودھری فواد کی جانب سے خلاف ضابطہ 2 سرکاری رہائش گاہوں پر قبضے کا انکشاف ہواہے جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی منظوری سے وفاقی وزیرکو لاج خالی کرنے کا خط ارسال دیا ۔فواد چودھری نے ایک طرف پارلیمنٹ لاجز میں لاج نمبر E-401پر قابض ہیں تودوسریطرف

بطور وزیر انہوں نے منسٹر انکلیو میں بھی گھر الاٹ کروا رکھا ہے جو ان کے زیر استعمال ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر کو منسٹر انکلیو میں گھر آلاٹ ہے جبکہ وفاقی وزیر نے فیملی سوٹ E-401بھی قبضے میں رکھا ہوا ہے جو خلاف ضابطہ ہے ،پارلیمنٹ لاجز میں فیملی سوٹ کی کمی ہو گئی ہے۔کچھ ارکان قومی اسمبلی لاج کی الاٹمنٹ کے لیے ویٹنگ لسٹ پر ہیں فوری خالی کیا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close