کراچی کے جزیروں پر 2 نئے شہر آباد کرنے کا منصوبہ، 40 سے 50 لاکھ ٹورسٹ آئیں گے، ڈیڑھ لاکھ نوکریاں نکلیں گی، سرمایہ کاری کے لیے بین الاقوامی اداروں کے رابطے

اسلام آباد(آئی این پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کا بنڈل آئی لینڈ دبئی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا،عمران خان کراچی کے جزائر پر 2 نئے شہر آباد کرنا چاہتے ہیں۔بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ نوکریوں کا اضافہ ہوگا۔منصوبہ اسلام آباد نہیں لایا گیا، بنڈل آئی لینڈ سندھ کا حصہ رہے گا،

منصوبے کے تحت 40 سے 50 لاکھ سیاح سندھ میں آئیں گے، لوگ بنڈل آئی لینڈ میں سرمایہ کاری کے لیے رابطے کررہے ہیں، بنڈل آئی لینڈ سے ہونے والی آمدنی سندھ حکومت کو جائے گی۔جمعرات کو گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کہا کہ ہم پانی کی صفائی کے پلانٹ بنا رہے ہیں، جزائر کے معاملے پر سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، سرکلر ریلوے کراچی کے عوام کے لیے ہے، تمام منصوبے سندھ کے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ دبئی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا، یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ پر کوئی قبضہ کرنے جارہا ہے، جب نیا شہر آباد ہوگا تو نوکریاں تو سندھ کے لوگوں کو ہی ملیں گی۔علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ ہم روزانہ بڑی مقدار میں گندا پانی اور سالڈ ویسٹ سمندر میں پھینک رہے ہیں، سمندر کے پانی کا رنگ تک تبدیل ہوگیا ہے، گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کیلئے پلانٹ لگائیں گے، سیاسی اختلاف ایک طرف ہم پاکستان کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں،سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ بنڈل آئی لینڈ پر تیزی کے ساتھ کام شروع ہو، عمران خان کراچی کے جزائر پر 2 نئے شہر آباد کرنا چاہتے ہیں۔بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ نوکریوں کا اضافہ ہوگا۔منصوبہ اسلام آباد نہیں لایا گیا، بنڈل آئی لینڈ سندھ کا حصہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے بنڈل آئی لینڈ پر تیزی کے ساتھ کام شروع ہو، یہ ہائوسنگ پراجیکٹ نہیں، منصوبے میں ایک پورا شہر آباد ہونے جارہا ہے۔عمران اسماعیل کے مطابق بنڈل آئی لینڈ کے اطراف گندگی کے باعث آبی حیات نہیں آتے، یہ پاکستان کا پہلا ایسا شہر ہوگا جو جامع پلان کے تحت بنے گا۔گورنر سندھ نے بتایا کہ منصوبے کے تحت 40 سے 50 لاکھ سیاح سندھ میں آئیں گے، لوگ بنڈل آئی لینڈ میں سرمایہ کاری کے لیے رابطے کررہے ہیں، بنڈل آئی لینڈ سے ہونے والی آمدنی سندھ حکومت کو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ 50 بلین ڈالر کا منصوبہ ہے، لینڈ ٹیک آف کرگیا تو سندھ کی اقتصادی صورتحال میں اضافہ ہوگا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت کے تحفظات کو دور کریں گے، اتنا بڑا منصوبہ وفاق اکیلے نہیں کرسکتا، بندل آئی لینڈ پر نیا شہر بنانے کے لیے سندھ حکومت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں