نیویارک (این این آئی)جراسک ورلڈ: ڈومینین کی ریلیز ایک سال تک مؤخر کرنے کے بعد اب کولن ٹریورو نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز کی وجہ سے شوٹنگ 2 ہفتوں کے لیے روک دی گئی۔2 روز قبل ڈائناسور فرنچائز کی سائنس فکشن فلم ’’جراسک ورلڈ‘ ‘کی چھٹی فلم کی ریلیز ایک سال تک ملتوی کرنیکا اعلان کیا گیا
تھا اور اب اسے جون 2022 تک ریلیز کیا جائے گا۔ابتدائی طور پر جراسک ورلڈ: ڈومینین کو 2021 میں ریلیز کیا جانا تھا۔برطانوی خبررساں ادرے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر کولن ٹریورو نے ٹوئٹ میں بتایا کہ یونیورسل پکچرز کی فلم’’جراسک ورلڈ: ڈومینین‘‘ کی پروڈکشن سیٹ پر چند لوگوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 2 ہفتوں کے لیے معطل کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ بعدازاں ان تمام افراد کا ٹیسٹ منفی آیا لیکن ہمارے حفاظتی قواعد کے باعث ہم شوٹنگ میں 2 ہفتے کا وقفہ دے رہے ہیں۔تاہم کولن ٹریورو نے یہ نہیں بتایا کہ کس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ڈائنوسار کی اس نئی فلم کی شوٹنگ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کے ساتھ جولائی کے مہینے میں برطانیہ میں دوبارہ شروع ہوئی تھی۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں