لاہور (پی این آئی) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جاتی امرا آمد اور اہم سیاسی معاملات پر گفتگو کے بعد جب میڈیا سے بات کرنے کی باری آئی تو صحافی نے ایسا سوال پوچھ لیا جس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ سوال وہ پوچھا کریں جس کا بوجھ آپ کا چینل اٹھا سکے۔مریم نواز اور مولانا فضل
الرحمان کی مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال پوچھا کہ ’ایک سال پہلے آپ لوگوں نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی غیر مشروط حمایت کی تھی لیکن ایک سال بعد ایسا کیا ہوا کہ آپ اتنی دور تک چلے گئے کہ آپ نے ادارے کے اوپر تنقید کی۔ کیا نواز شریف کا انہیں آرمی چیف بنانے اور غیر مشروط حمایت کا فیصلہ درست تھا؟‘اس سوال کے جواب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ’ سوال وہ پوچھا کریں جس کے جواب کا بوجھ آپ کا چینل اٹھا سکے۔ جس جواب کا بوجھ آ پ کا چینل نہیں اٹھا سکتا تو آپ تو بہت مجبور لوگ ہیں، آپ تو میاں صاحب کی سپیچ نہیں چلاسکتے تو اس سوال کا جواب کیسے چلائیں گے۔‘پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ ’ آپ عورت کی حکمرانی کے خلاف ہیں، اگر مریم نواز صاحبہ وزیر اعظم بنتی ہیں تو آپ انہیں سپورٹ کریں گے؟‘ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ’ یہ سوال میرا خیال ہے پیچھے سے فیڈڈ ہے، ناراض نہ ہونا۔ ‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں