عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا کہنا نہیں مانتے تو انہیں فارغ کرنا پڑے گا، ملکی سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے تین طریقے بتا دیئے گئے

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اس وقت تک ہلایا بھی نہیں جاسکتا جب تک ’ستون‘ ان کے ساتھ ہے، جب وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں ان کو کوئی بھی نہیں ہلاسکتا ، اس صورتحال میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے تین طریقے ہوسکتے ہیں ۔ یوٹیوب چینل پر

گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں اسٹیبلشمنٹ والے وزیراعظم عمران خان کو سمجھا سکتے ہیں کہ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں نہ کریں ، نیب کو پیچھے ہٹائیں ، کچھ لین دین کریں ، اور اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر ان کی ڈیمانڈز کو پورا کریں ، کیوں کہ خطرات بہت سارے ہیں ، اس صورتحال میں ملک کو مل جل کر چلانا ہے، ان حالات میں آپ کو زیادہ سپورٹ نہیں کرسکتے، لیکن یہ سب کرنے کے لیے ضروری ہے ان اندرونی طور پر پر دباؤ ڈالا جائے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ دوسرا آپشن یہ ہے کہ اگر عمران خان یہ بات نہیں مانتے اور انکار کردیتے ہیں تو پھر اسٹیبلشمنٹ کیا کرے گی؟ پھر ظاہر ہے انہیں راستے کھولنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو فارغ کرنا پڑے گا ، فارغ کرنے کے راستے سب کو پتہ ہی ہیں ، جس دن انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی اور اپوزیشن کے راستے کھل گئے تو دس دن کے اندر لوگ ادھر ادھر ہوجائیں گے، اور پارلیمنٹ کے اندر ہی تبدیلی آجائے گی ، کیوں کہ سب کچھ ستون کی وجہ سے ہی ہے، جس دن وہ ہٹ گئے تو سارے ادارے بھی خود بخود پیچھے ہٹ جائیں گے، اور اپوزیشن سے بات چیت کرنے کے بعد انہیں سیاسی روڈ میپ میں شریک کریں گے۔تجزیہ کار کے مطابق اگر ایسا نہیں ہوتا تو تیسرا طریقہ یہ ہے کہ پھر اسٹیبلشمنٹ براہ راست اس میں مداخلت کرے، کیوں کہ لڑائی ہورہی ہے جس کوئی سن ہی نہیں رہا،جس سے ملک کا نقصان ہورہا ہے،جس کی وجہ سے مختلف ادارے بھی اس کا شکار ہورہے ہیں، جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ کی براہ راست مداخلت کس طرح سے ہوتی ہے یہ سب کو معلوم ہے، میں اس کا نام لینا چاہتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close