پاکستان اور سعودی عرب کاا علیٰ سطحی رابطہ بحال،حرمین کا تقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے،پاکستانی قیادت نے یقین دلا دیا

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،دونوں وزرائے خارجہ کا اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی

تنصیبات پر ہونیوالے حملوں کی مذمت کی اور کہاکہ حرمین کا تقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے، سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں، اہم علاقائی اور عالمی امور پر دونوں ممالک کے موقف میں پائی جانے والی مماثلت خوش آئند ہے۔بدھ کووزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نیسعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اوردو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں ،دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی دل کھول کر معاونت کی ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close