نواز شریف کا نظام کو دھوکا دے کر برطانیہ جانا جیل توڑنے کے مترادف ہے، حوالگی کے حوالے سے برطانیہ سے بات ہو رہی ہے،مشیر داخلہ کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی)مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانا بہت ضروری ہے، ان کی حوالگی کے حوالے سے برطانیہ سے بات ہو رہی ہے، ان کیساتھ ایک مجرم کی طرح سلوک کیا جائے گا، سابق وزیراعظم کا نظام کو دھوکا دے کر برطانیہ جانا جیل توڑنے کے مترادف ہے۔

لگتا ہے (ن) لیگ نے اپنے خلاف خود غداری کا مقدمہ درج کرایا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)کے سابق ڈائریکٹر بشیر میمن کی جانب سے وزیراعظم پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ بشیر میمن کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایف آئی اے کا سربراہ جبکہ نواز شریف نے انھیں آئی جی آزاد کشمیر لگایا تھا۔ اس لئے ہی وہ(ن)لیگ کیساتھ رابطے میں رہے اور انہیں فائدہ پہنچا رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پر(ن)لیگ کیخلاف مقدمات درج کرانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کی ہدایت وفاقی کابینہ نے دی۔ وہ پاکستان میں بیٹھ کر کس چیز کی کنسلٹنسی دے رہے تھے؟ ان کا اقدام ملک دشمنوں کو فائدہ پہنچا سکتا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں