استعفیٰ دینے والے میئر کی جان نہیں چھوٹی ،شیخ انصرعزیز کو کسی انکوائری میں کلیئر نہیں کیا، نیب نے دھماکہ کر دیا

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو نے بعض میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے شیخ انصر عزیز میئر اسلام آباد کو کسی انکوائری میں کلیئر نہیں کیا ۔ شیخ انصر عزیز میئر اسلام آباد کیخلاف نیب راولپنڈی میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور مبینہ کرپشن کی تحقیقات قانون کے مطابق جاری

ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ نیب سے متعلق کسی بھی خبر کو نشر اور شائع کرنے سے پہلے قانون کے مطابق ترجمان نیب سے موقف معلوم کریں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close