نواز شریف کی ایک اور تقریرکی تیاری، اب کیا کہیں گے؟ پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،سینیٹر زکا اجلاس کب طلب کر لیا؟

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے پارٹی کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کا مشترکہ اجلاس جمعرات کے روز طلب کر لیا۔ مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق اجلاس دوپہر اڑھائی بجے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ 180 ایچ، ماڈل ٹائو ن لاہور میں منعقد ہوگا۔

پارٹی قیادت نے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی قائد محمد نواز شریف اجلاس سے اہم پالیسی خطاب کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میںپارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز بھی شرکت کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close