مسلح افواج کے خلاف بیانیہ دہلی سے آتا ہے، اگر پاک فوج کو زچ کیا گیا تو ہمیں لبنان، عراق اور شام بننے سے کوئی نہیں روک سکتا

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اگر پاک فوج کو زچ کیا گیا تو ہمیں لبنان، عراق اور شام بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔مسلح افواج کے خلاف بیانیہ دہلی سے آتا ہے ۔قوم اس بیانیہ کو ناکام بنادے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی میں نجی لیب کی افتتاحی تقریب میں

شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کورونا کی روک تھام کے لیے پاکستان کی پالیسی کو سہراتی ہے۔ اب پوری دنیا اس طریقہ کار کی طرف جارہی ہے۔اگر سخت پالیسی اپنائی جاتی تو بہت لوگوں کو متاثر کرسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تمام مکاتب فکر علما موجود تھے۔ہم نے متفقہ طور پر 20 نکات پر اتفاق کیا ہے۔جتنے بھی دینی جلسے جلوس ہیں۔ اس میں ان نکات کا خیال رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چند دنوں سے ہماری ملکی سالمیت اور اداروں کے خلاف ایک پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے۔یہ جو بیانیہ ہے پاکستان کی مسلح افواج کو زچ کرنے کا ہے تاکہ پاکستان کی مسلح افواج کو نشانہ بنایا جائے۔اگر پاک فوج کو زچ کیا گیا تو ہمیں لبنان، عراق اور شام بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے خلاف بیانیہ دہلی سے آتا ہے ۔قوم اس بیانیہ کو ناکام بنادے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک سابق اور ملزم وزیر اعظم اس کو چھ سال بعد یاد آیا کہ مجھ سے استعفی مانگا گیا۔آپ وزیر اعظم تھے آپ اس سے استعفیٰ لیتے۔جب آپ لندن پہنچ گئے تو آپ یہ باتیں کر رہے ہیں ۔نور الحق قادری نے کہا کہ پی ڈی ایم سے حکومت کو فکر نہیں ہے۔ایک خاتون اور نوجوان بچہ اپنے والدین کو بچانے کیلیے نکل پڑے ہیں۔ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ غداری کا مقدمہ ہماری حکومت کی پالیسی نہیں ہے۔حکومت اگر مقدمہ کرے گی تو عوام کی عدالت میں کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close