شارجہ کے حکمران کی اہلیہ نے شو کت خانم ہسپتال کیلئے بھاری گرانٹ دینے کا اعلان کر دیا‎

اسلام آباد (پی این آئی )شارجہ کے حکمران کی اہلیہ نے شو کت خانم ہسپتال کیلئے بھاری گرانٹ دینے کا اعلان کر دیا‎۔ شارجہ کے حکمران کی اہلیہ شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی نے پشاور کینسر اسپتال کے لیے 44 لاکھ درہم گرانٹ کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے

مطابق شیخہ جواہر کی جانب سے اعلان کی گئی رقم پاکستانی روپے میں تقریباً 20 کروڑ روپے بنتی ہے اور یہ رقم شوکت خانم اسپتال پشاور کے لیے جدید ترین طبی آلات کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔پشاور کینسر اسپتال میں جدید سہولتوں سے 2 ہزار سے زائد مریضوں کو فائدہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close