منی لانڈرنگ کیس میں 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی، سیاست میں ہلچل مچ گئی

مالدیپ(پی این آئی)منی لانڈرنگ کیس میں 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی، سیاست میں ہلچل مچ گئی، مالدیپ کے سابق نائب صدر احمد ادیب کو منی لانڈرنگ اور اختیارات کے غلط استعمال کے جرم پر 20 سال قید کی سزا سنادی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کے سابق نائب صدر احمد ادیب کو بطور وزیر

سیاحت پروموٹرز سے کمیشن، جزیروں کی لیزنگ پر رشوت لینے اور قومی خزانے کو 26 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچانے کے جرم میں 20 سال قید اور ایک لاکھ 29 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ احمد ادیب 2005 میں مخالف جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق حکمراں کو بم سے اُڑانے کی کوشش میں بھی جیل جا چکے ہیں جس کے بعد 2013 میں وہ سابق صدر عبداللہ یامین کے قریبی اتحادی بنے جو منی لانڈرنگ کے جرم میں 5 سال قید اور 50 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا بھگت رہے ہیں۔مالدیپ کی عدالت کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ سابق صدر کے جرائم کی فہرست طویل ہے، ان سنگین جرائم میں محض 20 سال قید معمولی سزا ہے، سابق نائب صدر کے پولیس سے تعاون اور ریاست کی مدد کرنے کی وجہ سے سزا میں نرمی برتی گئی ہے۔یاد رہے کہ منی لانڈرنگ اور رشوت خوری کے مقدمات میں رواں برس جولائی کو کرمنل کورٹ نے سابق نائب صدر احمد ادیب کو بری کردیا تھا لیکن پراسیکیوٹر نے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جس پر اب عدالت عالیہ نے نیا فیصلہ سنایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں