وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا، کیسے کارکردگی چیک کریں گے؟ جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا، کیسے کارکردگی چیک کریں گے؟ جانیئے، وزیر اعظم عمران خان نے گورننس بہتر بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا ہے، تمام وزارتوں، ڈویژنز کی کارکردگی کی براہ راست ’سرپرائز مانیٹرنگ‘ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع

کا کہنا ہے کہ وزراء و افسران کی میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر جزا و سزا کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام 40 وزارتوں، ڈویژنز کو رواں مالی سال ہی اہداف دیے جائیں گے۔عمران خان کی جانب سے وزرا ء کے درمیان ’کارکردگی کنٹریکٹس‘ کی بنیاد پر اہداف دیے جائیں گے، متعین اہداف کی وقتاً فوقتاً وزیراعظم خود سرپرائز مانیٹرنگ بھی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بہتر ین کارکردگی پر افسران و ملازمین کو مراعات ملیں گی، کارکردگی کے لحاظ سے ملازمین 5 کیٹیگریز میں تقسیم ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں