وزیراعظم اپوزیشن پرمقدمات درج کرلیں یا غداری کے سرٹیفکیٹ دے دیں خدارا ملکی معیشت کو بہتر بنائیں، مطالبہ کر دیا گیا

سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن پرجتنے چاہے مزیدمقدمات درج کرلیں یا غداری کے سرٹیفکیٹ دے دیں ہم سب کچھ ان کو چھوڑ دیں گے لیکن خدارا ملک کی معیشت کو بہتر بنائیں مہنگائی بے روزگاری پر قابو پاکر عوام کو

ریلیف دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت خطرناک صورتحال سے دوچار ہے بیروزگاری مہنگائی بڑھ رہی ہے گیس بجلی چینی و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافہ ہوگیا ہے لیکن حکومت نے ان پر قابو پانے کے بجائے نام نہاد موقف اپنا رکھے ہیں کہ این آر او نہیں دیں گے رشوت کھانے نہیں دیں گے وہ بتائیں تو ان سے این آر او کون مانگ رہا ہے حکومت میں آنے سے پہلے عمران خان روزانہ 10 ارب روپے رشوت لینے کے الزامات عائد کرتے تھے اب تو وہ 10 ارب روپے روزانہ بچتے ہونگے وہ کہاں جارہے ہیں ان کا کہناتھا کہ غداری کے الزامات لگانا کوئی نئی بات نہیں یہاں پر تو بانی پاکستان کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح پر یہ الزام لگایا تھا ملک کے حالات پر بات کرنا اپوزیشن کا کام ہے مگر یہ حکومت ملکی حالات اور معیشت کو بہتر بنانے سے بھاگ رہی ہے جب بھی کوئی بات کرو نئے راگ الاپے جاتے ہیں اس حکومت کا معیشت سے کوئی واسطہ نہیں اور نہ ہی ان سے معیشت بہتر ہوگی جب ان سے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں تو وہ الزامات لگاکر لوگوں کی توجہ مسائل سے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نہ کوئی سوچ ہے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی مثبت بیانیہ ہے اگر آج ملک میں پارلیمنٹ اور جمہوری نظام ہے تو وہ پیپلزپارٹی کی بدولت ہے ملک کے حقیقی وارث عوام ہیں۔ہیں ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم ایم۔کیو ایم کی نہیں بلکہ عمران خان کی سوچ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close