اسلام آباد (این این آئی)نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا سپیشل سیکرٹری خزانہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتایاگیا ہے کہ نجی شعبے نے 7 جہازوں کے ذریعے 4 لاکھ 33 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرلی۔ پیر کو اجلاس میں گندم، چینی، چکن، آلو، پیاز اقر ٹماٹر سمیت اشیائے ضروریہ کی دستیابی پر غور کیا گیا ۔ بتایاگیاکہ
ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد رہی، آلو، ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں ہول سیلر اور ریٹیلر بھاری منافع کمارہے ہیں، غیر متوقع بارشوں سے پیداوار متاثر ہونے سے بھی قیمتیں بڑھیں۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ نجی شعبے نے 7 جہازوں کے ذریعے 4 لاکھ 33 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرلی، ٹی سی پی کے ذریعے 6 جہازوں کے ذریعے 3 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گندم جنوری 2021ء تک پہنچ جائے گی، ٹی سی پی 1 لاکھ 51 ہزار ٹن چینی درآمد کرلے گا۔اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں پر کنٹرول کیلئے ہدایات بھی جاری کی گئیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں