چیئرمین نیب نے شہباز شریف کو زمین پر کھانا دینے سے متعلق خبروں کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو حراست کے دوران زمین پر کھانا دینے سے متعلق خبروں کا نوٹس لیا ہے۔ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب نے تحقیقات کر کے حقیقت واضح کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین نیب پہلے بھی تمام ملزمان کی عزت نفس کا خیال رکھنے کی ہدایت کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیشی کے موقع پر شہباز شریف نے نیب پرغیر انسانی سلوک کرنے کا الزام لگایا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close