کورونا وائرس ، سعودی عرب میں ملازمت کرنیوالوں کیلئے بری خبر آگئی، لاکھوں افراد نوکریوں سے فارغ

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب میں سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملازمت سے فارغ ہونے والے سعودیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ دو لاکھ 84 ہزار سے زیادہ غیر ملکیوں کو ملازمتیں چھوڑنا پڑی ہیں۔ سعودی عرب میں محکمہ شماریات نے نئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ

سال رواں 2020 کی دوسری سہ ماہی کے دوران 53 ہزار سے زیادہ سعودیوں نے استعفے دیئے۔ہ استعفے کورونا وبا کے موقع پر دیئے گئے جبکہ اسی مدت کے دوران 36 ہزار سے زیادہ سعودیوں کی ملازمت کے معاہدے ختم ہوئے۔ محکمہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ 11 ہزار سے زیادہ سعودیوں جن میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں کی ملازمت کے معاہدے قانون محنت کی دفعہ 80 کے تحت منسوخ کیے گئے۔ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملازمت سے فارغ ہونے والے سعودیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سولہ ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران 2 لاکھ 84 ہزار سے زیادہ غیرملکیوں نے ملازمتیں چھوڑی ہیں، ان میں سے 60 ہزار ایسے ہیں جنہوں نے استعفے دیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں