سی سی پی او لاہور اِن ایکشن ، ناقص تفتیش اور شواہد مسخ کرنے پر ایک اور تھانیدار کو گرفتار کروا دیا

لاہور(پی این آئی) کیپٹل سٹی پولیس چیف عمرشیخ نے ناقص تفتیش اور شواہد مسخ کرنے پر ایک اور تھانیدار کو گرفتار کروا دیا، تھانہ چوہنگ میں تعینات اے ایس آئی صادق حسین نے طمع نفسانی کی خاطر غلط تفتیش کی۔انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر صادق نے دوران انکوائری شواہد مسخ کئے، انکوائری

میں قصور وار ٹھہرنے پر اے ایس آئی صادق کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق تھانیدار کیخلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ سی سی پی او عمرشیخ نے کہا کہ ناقص تفتیش کی وجہ سے سائلین کو انصاف نہیں ملتا، میرٹ پر تفتیش نہ کرنے والے افسران کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، پولیس افسران بغیر کسی اثرو رسوخ اور نیک نیتی سے اپنا کام جاری رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close