کراچی (پی این آئی)پیپلز پارٹی ختم ہونے کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کی جانب سے کراچی یکجہتی ریلی منعقد کی گئی، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ختم ہونے کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں، ابھی تو پارٹی
شروع ہوئی ہے، پی پی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا کہ آج کی ریلی کراچی اور سندھ کو تقسیم کرنے کے خلاف ہے، وقت آگیا ہے ، لسانیت کی سیاست کرنے والوں کا خاتمہ ہوگا۔پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی یکجہتی ریلی نکالی گئی ،صوبائی وزیر سعید غنی اور نثار کھوڑو کی قیادت میں ریلی کا آغاز عائشہ منزل سے ہوا، ریلی لیاقت آباد تین ہٹی ، پیپلز سیکریٹ سے ہوتی ہوئی صدر ایمپریس مارکیٹ پہنچی۔پیپلز پارٹی کی ریلی میں خواتین و مرد جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ نفرت کی سیاست کرنے والوں نے تین نسلیں تباہ کردیں کراچی پر قبضہ کرنے کی خواہش رکھنے والے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ریلی سے صوبائی رہنما وقار مہدی، شہلا رضا و دیگر نے بھی خطاب کیا اور ریلی کو سندھ کی تقسیم چاہنے والوں کے خلاف ریفرنڈم قرار دیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں