میاں صاحب کو کوئی بیماری نہیں، وہ بھارت کی زبان بول رہے ہیں، اعجاز احمد شاہ

اسلام آباد (پی این آئی)میاں صاحب کو کوئی بیماری نہیں، وہ بھارت کی زبان بول رہے ہیں، وفاقی وزیرِ داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ کہتے ہیں کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ادارے کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے، پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، میاں

صاحب کو کوئی بیماری نہیں، وہ بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔اعجاز احمد شاہ نے ننکانہ صاحب کے قصبے موڑ کھنڈا میں ایک اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوچنے کی بات ہے ہم نے کسے ووٹ دیئے؟ ہم نے اسے ووٹ دیئے جو فوج کےخلاف بات کر رہا ہے، ملک توڑنے کی بات کر رہا ہے، جو مودی کی زبان بول رہا ہے اور دشمنوں کی بات کر رہا ہے۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے 70 برسوں میں ملکی اداروں کو تباہ کر دیا، اب صرف ایک ادارہ بچا ہے اور وہ ہے پاک فوج، ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنےوالے ادارے کےخلاف زہر اگلا جا رہا ہے، عوام کو چاہیے کہ اس عمل کی بھرپور مذمت کریں۔انہوں نے کہا کہ انصاف کےبغیر قومیں اور ملک ترقی نہیں کرتے، اس ملک کے خلاف 1947ء سے سازشیں شروع ہوگئی تھیں جب پاکستان بنا تھا، کشمیر سازش کے تحت بھارت کو دے دیا گیا۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ملک کے خلاف اب بھی سازشیں جاری ہیں، پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، ملک میں کوئی بھی ادارہ ٹھیک نہیں، سب تباہ ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close