سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

کراچی ( پی این آئی)سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانئے، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 13ڈالر کے اضافے سے1900ڈالر پر جا پہنچا تاہم زیر تبصرہ مدت میں ایک تولہ سونا300روپے سستا ہو کر1لاکھ11ہزار800روپے جبکہ دس گرام سونا258روپے سستا ہو

کر95ہزار850روپے کا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا10ڈالر سستا ہو گیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں گذشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close