اپوزیشن جماعتوں نے اپنی کرپشن اور چوری چھپانے کے لیے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی ہے، پی ڈی ایم تحریک چلنے سے پہلے ہی پارہ پارہ ہوجائے گی، پرویز خٹک کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)اپوزیشن جماعتوں نے اپنی کرپشن اور چوری چھپانے کے لیے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی ہے، پی ڈی ایم تحریک چلنے سے پہلے ہی پارہ پارہ ہوجائے گی، پرویز خٹک کا دعویٰ، وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن کی پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) تحریک سے متعلق اہم دعویٰ کردیا ہے۔نوشہرہ

کے علاقے نظام پور میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک چلنے سے پہلے ہی پارہ پارہ ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنی کرپشن اور چوری چھپانے کے لیے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فضل الرحمٰن اور اپوزیشن کی قبل از وقت انتخابات کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، انہیں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے۔پرویز خٹک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان کے عوام سے نہ لیں۔گزشتہ روز نوشہرہ میں عوامی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی دو بڑی سیاسی جماعتوں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری اپنی اپنی جماعتوں کے ناراض رہنماؤں کو راضی کرنے میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close