طبی آزمائش کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کا منصوبہ، کوویڈ 19 کی روسی ویکسین اسپوتنک وی کی پہلی کھیپ کس ملک پہنچ گئی؟

کاراکاس(شِنہوا)وینزویلا کے حکام نے نوول کورونا وائرس کے خلاف روسی ویکسین اسپوتنک وی کی پہلی کھیپ وصول کرلی ہے، وینزویلا نے ملک میں طبی آزمائش کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔2 ہزار ویکسین کی کھیپ مکیٹیا شہر کے سائمن بولیوار بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی۔

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے ویکسین کی کھیپ کی آمد کو تاریخی لمحہ قرار دیتے اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا مغربی نصف کرہ کا پہلا ملک ہے جو اس ویکسین کی طبی آزمائش کے تیسرے مرحلے میں شامل ہورہاہے۔وزیر صحت کارلوس الواراڈو نے کہا کہ ہم فوری طور پر اس مہینے میں ملک میں اور دارالحکومت میں ویکسین کی طبی آزمائش کا مرحلہ شروع کررہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں