اسلام آباد( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے قومی اداروںکے خلاف بیانیے پراپنی جماعت میں آفٹر شاکس آرہے ہیں اورلیگی اراکین اسمبلی کاپارٹی قائد کے موقف سے واضح اظہارلاتعلقی اس کامنہ بولتاثبوت ہے،نوازشریف کومستقبل
میںپاکستانی سیاست میںاپنا کوئی کردارنظرنہیں آرہاجس کی وجہ سے ان کی بے چینی اوراضطراب بڑھ رہا ہے،مسلم لیگ(ن) نے معیشت پر کاسمیٹکس کالیپ کیا ہواتھاجس کاخمیازہ قوم کو بھگتنا پڑاہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوںاخترخان نے کہا کہ آج فوج کاسیاست میںکوئی کردارنہیں ہے لیکن نواز شریف زبردستی اسے گھسیٹ کر سیاست میں لا رہے ہیں ۔حکومت اورتمام قومی ادرے ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک پیج پر ہیں اوریہی مسلم لیگ(ن ) کوہضم نہیںہورہا۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے اداروںکیخلاف جوبیانیہ اپنایا ہے اسے عوام توکیااپنی جماعت میں بھی پذیرائی نہیںمل سکی ،آج ان کے اراکین اسمبلی بر ملا کہہ رہے ہیںہم اس موقف سے اظہار لاتعلقی کرتے اور آنے والے دنوںمیں واضح اعلان کرنے والوںکی تعدادمیںمزید اضافہ ہوگا۔ہمایوںاخترخان نے کہا کہ پیپلزپارٹی صرف زبانی کلامی پی ڈی ایم کی تحریک میں شامل ہو گی جبکہ مسلم لیگ(ن) میںبھی اکثریت سنجیدہ نہیںہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑ جیسے چیلنجز کے باوجود وزیراعظم عمران خان ملک کو درست سمت میں گامزن کیا ہے اور تمام عالمی ادارے حکومت کی کاوشوں کے معترف ہیں ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں