لاہور (این این آئی)پاکستان،بھارت اور چین کی دلچسپ کہانی ’تاریخ کے مسافر ‘کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے جس میں اداکارہ حنا دل پذیر بطوراندراگاندھی اور علی خان بطور ذوالفقار علی بھٹو جلوہ گر ہوں گے۔ڈرامے کا مرکزی خیال عمیر ہارون کا ہے،ڈرامے کی شوٹنگ مقامی یونیورسٹی میں جاری ہے۔ٹیلی ویژن
انڈسٹری کی نامور اداکارہ حنا دل پذیر ،سہیل ہاشمی، عمیر ہارون اور علی خان نے شوٹنگ میں حصہ لیا۔ڈرامے کی کہانی عالم بالا سے تھرڈ ورلڈ کے شہرت یافتہ لیڈر، آج کی صورت حال کے مطابق مکالمے کرتے ہیں۔ڈراما تاریخ کے مسافر کا ایک ایک مکالمہ دلچسپی سے خالی نہیں ہے۔شوٹنگ کے دوران روایتی بگھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔ تمام فن کاروں نے اپنے اپنے کرداروں میں ڈوب کر پرفارمنس دے رہے ہیں ۔ہٹلر کے روپ میں عمیر ہارون نے جاندار کردار نگاری کی اور اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرا۔حنا دل پذیر نے اندرا گاندھی کے روپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔علی خان نے عالمی شہرت یافتہ عوامی لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھر نے کی کوشش کی۔البتہ سہیل ہاشمی چینی انقلابی لیڈر کی حیثیت سے کردار میں نگینے کی طرح فٹ تھے، ڈائریکٹر اسامہ سعید نے تمام فن کاروں سے جم کر اداکای کروائی۔مذکورہ سیاسی اور دلچسپ تاریخی ڈرامے کا ناظرین کو بے قراری سے انتظار ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں