مہنگائی کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات پر صدر عارف علوی نے اطمینان کا اظہار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)مہنگائی کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات پر صدر عارف علوی نے اطمینان کا اظہار کر دیا۔صدرڈاکٹرعارف علوی نے کوروناوائرس کی وباء کے باوجوداقتصادی سرگرمیوں کی بحالی اور

مہنگائی میں کمی کو یقینی بنانے کے بارے میں حکومت کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیاہے۔نجی ٹی وی کوایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ حکومت یاجمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔صدرنے اس اعتمادکااظہارکیاکہ موجودہ حکومت پچھلی دوحکومتوں کی طرح اپنی مدت پوری کرے گی۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ملک کے تمام ادارے بدعنوانی کے خلاف ہیں اور انہوں نے بدعنوانی کے خلاف عدلیہ کی کوششوں کوسراہا۔صدرنے کہاکہ ملک سے باہربیٹھے کسی بھی پاکستانی کی طرف سے قومی اداروں کوبدنام کرنے سے بھارت جیسا دشمن ملک خوش ہوگا۔گلگت بلتستان سے متعلق جاری بحث پرتبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کو سیاسی پہلو سے دیکھنے کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں کو معاملے کوجلدسے جلدحل کرنے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرناچاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close