حکومت نے سستی بجلی کی فراہمی کے حوالےسے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےپیٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ عوام کو کم قیمت پر بجلی کی فراہمی اور بجلی چوری کو روکنے کیلئے کام کر رہے ہیں، جس قیمت میں بجلی بنائی جا رہی ہے اس سے کم قیمت میں عوام کو دی جارہی ہے، ادارے کو چلانے کیلئے ہم اعلیٰ سطح کے پروفیشنل بورڈ ممبران

لائیں گے، کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتےہوئےندیم بابر نےکہا کہ پچھلے بیس سالوں میں ہمارا پیٹرولیم سیکٹر مکمل نظرانداز کیا گیا،جب عہدہ لیاتو مجھےپتا تھا کہ ہم بیس سال پرانے ماحول میں جی رہے ہیں،دو دہائیوں سے نظرانداز شعبہ آپ دنوں میں ٹھیک نہیں کرسکتے،پیٹرولیم کی چھ بڑی کمپنیاں جن میں اکثریت گورنمنٹ کی ہیں، سٹاک مارکیٹ سے ایک تہائی حصہ حاصل کرتی ہیں، یہ سب کمپنیاں ترقی کر رہی ہیں لیکن یہ اس سے بھی زیادہ ترقی کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس قیمت میں بجلی بنائی جا رہی ہے اس سے کم قیمت میں عوام کو دی جارہی ہے، پہلے سبسڈی دے کر حکومت بجلی سستی دے تو دیتی تھی لیکن اس کا بجٹ نہیں بنتا تھا جس سے سرکلر ڈیٹ بڑھتا تھا، کم قیمت بجلی کی فراہمی اور بجلی چوری کو روکنے کیلئے کام کر رہے ہیں،ادارے کو چلانے کیلئے ہم اعلیٰ سطح کے پروفیشنل بورڈ ممبران لائیں گے اور کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں