اپوزیشن کو فوج سے کیا مسئلہ ہے؟وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو اپوزیشن کیخلاف کیا ٹاسک دیدیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں اور وزراء کو اپوزیشن کو ایکسپوز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو فوج سے مسئلہ کہ وہ ان کی کرپشن پکڑ لیتی ہے، فوج آئینی حدود میں رہ کر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔جس میں اپوزیشن کے سیاسی محاذ اور احتجاجی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اپوزیشن سے نمٹنے کیلئے حکومت نے حکمت عملی طے کرلی ہے۔ وزیراعظم نے پارٹی وزراء کو متحرک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تنقید کا فرنٹ فٹ پر آکر جواب دیں۔ ترجمان اور پارٹی رہنماء اپوزیشن کو ایکسپوز کریں۔اپوزیشن کا منفی بیانیہ بے نقاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں ہے، فوج آئینی حدود میں رہ کر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔اپوزیشن کوفوج سے مسئلہ یہ ہے کہ وہ ان کی کرپشن پکڑ لیتے ہیں۔اپوزیشن کو یہ مسئلہ بھی ہے کہ ان کو ڈھیل نہیں مل رہی۔ اپوزیشن جماعتیں عوامی نہیں ذاتی ایجنڈے پر کام کررہی ہیں۔اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ نوازشریف کے پاکستان مخالف بیانات پر ملک مخالف بغلیں بجا رہے ہیں۔ نوازشریف اور بھارت کا ایجنڈا پاکستانی اداروں کو کمزور کرنا ہے۔مجھے علم ہے کہ پاکستان میں انتشار کون پھیلا رہا ہے۔ بھارت میں پاکستان میں انتشار پھیلانے کی سازش کررہا ہے۔ قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکومت اپنے اداروں کا مکمل دفاع کرے گی۔ اسی طرح وزیرِ اعظم عمران خان نے زیر صدارت راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر عمل درآمد میں اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، چیف سیکرٹری پنجاب، چئیرمین ایف بی آر ، چئیرمین روڈا (راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی) اور سرمایہ کاروں اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت اور منصوبے پر عمل درآمد کے حوالے سے مختلف مراحل اور ان کی مقرر کردہ ٹائم لانز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سرمایہ کاروں اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ معروف شخصیات کی جانب سے منصوبے میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں