کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مختلف علاقوں میں لاک ڈائون، متاثرہ علاقوں میں صرف کریانہ اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولی جاسکیں گی، انتظامیہ کی وارننگ

کراچی(این این آئی)کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کی تباہ کاریاں گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہیں تاہم وفاقی حکومت کے ہوش مندانہ فیصلوں کے باعث پاکستان نے بہت جلد کرونا وائرس پر قابو پاکر نظام زندگی دوبارہ بحال کردیا تھا تاہم پاکستان کے معاشی حب کراچی میں ایک مرتبہ پھر وائرس نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔

وائرس کا پھیلائو روکنے کیلیے حکومت کی جانب سے مختلف اضلاع میں لاک ڈائون کا نفاذ کیا جارہا ہے لیکن یہ دنیا بھر میں لاگو لاک ڈائون سے منفرد ہے جسے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا نام دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاشی حب کراچی میں کرونا وائرس کے دوبارہ سر اٹھاتے ہی حکومت نے مختلف علاقوں میں لاک ڈاون کا دوبارہ نفاذ شروع کردیا، اسمارٹ لاک ڈائون متاثرہ یوسیز میں آج رات 12 بجے سے 17 اکتوبر تک ہوگا۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں بھی 2 ہفتے کیلیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون لگادیا گیاہے، گلشن اقبال کے المصطفیٰ اپارٹمنٹ میں اسمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کیا گیا ہے۔الخلیج ٹاور سمیت گلستان جوہر بلاک 13 کے کچھ علاقوں میں بھی لاک ڈائون لگادیاگیاہے، لاک ڈائون کی زد میں آنے والے عسکری فور کے کچھ گھر، مارٹن کوارٹرز کے متاثرہ گھر بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق گلشن اقبال کے المصطفیٰ اپارٹمنٹ میں کورونا کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ عسکری فور میں کورونا کے 15 کیسز، گلستان جوہر بلاک 13 میں 23 کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈی ایچ او کے مطابق الخلیج ٹاور میں 21 کیسز، مارٹن کوارٹرز میںم 11 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں بھی 2 ہفتے کیلئے مایئکرو اسمارٹ لاک ڈان نافذ کیا جارہا ہے، کورنگی کی مخصوص یوسیز میں آج شام 7 بجے سے 15 اکتوبر تک لاک ڈائون ہوگا۔کورنگی یوسی 33 کے علاقے کوارٹر 119، کورنگی نمبر 2، شاہ فیصل یوسی 11، الفلاح سوسائٹی میں اسمارٹ لاک ڈان نافذ کیا جارہا ہے جبکہ ماڈل کالونی یوسی 1 کے علاقوں اور شادمان ٹان،درخشان سوسائٹی، قائد پارک کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈان نافذ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں کرونا وائرس کے نو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مختلف علاقوں میں لاک ڈائون کردیا۔کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انتظامیہ نے ضلع کورنگی اور ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈان کرتے ہوئے نقل وحرکت پر پابندی کردی، تاہم صرف کریانہ اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولی جاسکیں گی۔15 اکتوبر تک کورنگی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈان کا حکمنامہ جاری کردیا گیا جن میں کورنگی نمبر2 یوسی 33، شاہ فیصل کالونی یوسی 4، ماڈل کالو نی یوسی 1، الفلاح سوسائٹی ،شادمان ٹاور ملیر، قائد پارک ملیر سے متصل گلی اور درخشاں سوسائٹی ملیر شامل ہیں۔ضلع شرقی کے بھی 5مقامات پر 17اکتوبر تک لاک ڈان نافذ کردیا گیا جن میں المصطفی اپارٹمنٹ گلشن اقبال، عسکری 4 گلستان جوہر، بلاک 13 گلستان جوہر، الخیج ٹان شہید ملت روڈ ، مارٹن کوارٹر اور الخالد ٹاور شامل ہیں۔شہر کے نجی دفاتر میں بھی کورونا کے شکار مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ ڈیفنس فیز 5کے نجی بینک کی برانچ میں 5ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس پر ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے بینک کی برانچ غیر معینہ مدت کیلئے بند کرادی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں