سندھ کے 30 فیصد علاقوں میں مون سون بارش کا پانی تاحال موجودہے، وزیراعلی مراد علی شاہ کا اعتراف،لوگ کہتے ہیں کہ کرونا واپس آگیا ، میں سمجھتا ہوں وائرس کہیں گیا نہیں تھا، میڈیا سے گفتگو

لاڑکانہ(این این آئی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ سندھ کے 30 فیصد علاقوں میں مون سون کی بارش کا پانی تاحال موجود ہے۔لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے اعتراف کیا کہ مون سون کی ہونے والی بارشوں کا پانی 70 فیصد علاقوں سے نکالا جاچکا ہے جبکہ بقیہ علاقوں سے نکالنے

کے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوگ کہتے ہیں کہ کرونا واپس آگیا جبکہ میں سمجھتا ہوں وائرس کہیں گیا نہیں تھا، ہم نے بچوں کو تحفظ دینے کے لیے بروقت اسکول بندکئے،عوام ہرگز نہ سمجھیں کرونا ختم ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ نے ایک دن میں سب سے زیادہ 8 ہزار کرونا ٹیسٹ کیے، گزشتہ ہفتے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ ہم وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں کہ انہیں کراچی کا خیال آگیا، عمران خان کو پورے سندھ کا دورہ کرنا چاہیے تھا مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے وفاقی حکومت سے ایک بار پھر این ایف سی میں سندھ کا جائز حصہ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں حصہ نہیں دیتے تو ٹیکس وصولی کا نظام ہی ہمارے حوالے کردیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں