پہلی مرتبہ پورے موسم سرما سی این جی سٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی (پی این آئی) سندھ میں پہلی مرتبہ پورے موسم سرما سی این جی سٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقامی گیس کے بجائے اب امپورٹڈ ایل این جی استعمال کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ سندھ میں موسم سرمامیں تمام سی این جی سٹیشنزکو گیس فراہم نہیں کی جائے

گی۔ سردیوں میں صرف وہی سی این جی سٹیشنز کھلیں گے جو امپورٹڈ ایل این جی استعمال کرتے ہیں۔پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ گیس میں خودکفیل سندھ وفاق سے مقامی گیس میں اپنا اضافی حصہ طلب کرے۔ پٹرول پمپ مالکان نے کہا ہے کہ گیس میں خود کفیل سندھ اب ایل این جی استعمال کرے گا۔ سندھ میں تقریباََ 700 میں سے 108 پمپس کو قطری ایل این جی پر منتقل کیا جا چکا ہے۔سوئی سدرن حکام کے مطابق سردیوں میں صرف ایل این جی پر چلنے والے سی این جی سٹیشنز اور پمپس کھلیں گے۔15 اکتوبر سے تمام سی این جی سٹیشنز بند رکھنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ سوئی سدرن کے مطابق 15 اکتوبر سے تمام سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی جائے گی۔مقامی گیس پر چلنے والے سی این جی سٹیشنز 15 فروری تک بندرہیں گے۔مقامی گیس پرچلنے والے سی این جی سٹیشنز اور پمپس کو 15 فروری سے گیس کی فراہمی شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں