نواز شریف کی سن لی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ کے اثاثوں سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کی جانب سے عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں کے معاملے کی تحقیقات کروانے کا اعلان، عمران خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی ہمیں تمام دستاویزات دکھا کر مطمئن کر چکے ہیں، قانونی ٹیم سے ان دستاویزات کی باقاعدہ چھین بین کروائی، لیکن اگر کچھ اور چیزیں سامنے آئیں تو

معاملے کی ایف آئی اے سے تحقیقات کروائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں کے معاملے کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں سے متعلق اگر مزید تفصیلات سامنے آئیں تو پھر ایف آئی اے سے تحقیقات کروا لیں گے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں کا معاملہ سامنے آیا تو انہوں نے سامنے آ کر تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔ہمیں بھی انہوں نے اپنے اثاثوں سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کیں، تو میں نے وزیر قانون فروغ نسیم کو بلا کر کہا کہ ان تفصیلات کا جائزہ لیں۔ فروغ نسیم نے بتایا کہ عاصم سلیم باجوہ نے اثاثوں سے متعلق اٹھائے گئے تمام سوالات کو جواب دے دیا ہے۔ تاہم اب بھی اگر کئی یہ کہتا ہے کہ اس کے پاس عاصم سلیم باجوہ سے متعلق کچھ اور تفصیلات موجود ہیں، تو وہ سامنے لے کر آئے، اس کی تحقیقات کروا لیں گے۔وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نواز شریف کی مدد کر رہاہے ، اپوزیشن این آر او لینے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے، میں اقتدارچھوڑنےکوترجیح دوں گا،این آراونہیں دوں گا۔ بھارت پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے، پاک فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے۔ بھارت گلگت بلتستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہاہے، سب جانتے ہیں بھارت دہشتگردی کوپروان چڑھاتاہے۔گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ منتخب وزیراعظم ہوں کس کی جرات کہ مجھ سے استعفا مانگے، اگر ایسا ہوتا تو میں استعفا مانگنے والوں سے ان کا استعفا مانگتا، مجھ سے پوچھے بغیر آرمی چیف کارگل پر چڑھائی کرتا تو میں اسے فارغ کر دیتا۔ پاک فوج جمہوری حکومت کے پیچھے کھڑی ہے، آئی ایس آئی اورایم آئی ورلڈ کلاس ایجنسی ہیں۔ حکومت چلانے کیلئے جس ادارے کی ضرورت ہوئی استعمال کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close