سٹاک مارکیٹ میں مندی، 632 پوائنٹس گر گئے

لاہور (پی این آئی )سٹاک مارکیٹ میں مندی، 632 پوائنٹس گر گئے، ملک بھر میں سیاسی حالات کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر بدترین مندا ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 632.88 پوائنٹس گر گیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 80 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔سٹاک مارکیٹ میں سیاسی حالات کے

باعث غیر یقینی کے بادل چھائے رہے۔تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 632.88 پوائنٹس کا مندا ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 40571.48 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.54 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔کاروبار کے دوران انڈیکس میں 33 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار 094 شیئرز کا لین دین ہوا، تاہم زیادہ تر سرمایہ کاروں کی طرف سے شیئرز کے فروخت کو ترجیح دی گئی جس کے باعث انویسٹرز کے 80 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close