ترقی کی جانب ایک اور قدم ، پاکستان کا اپنا خلائی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کا دورہ کیا جس میں انہیں بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم عمران خان کو سپارکو کی جانب سے پاکستان کی خلائی صلاحیت کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپارکو نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنا خلائی

پروگرام شروع کرے گا جس سے پلاننگ ڈویژن کے منصوبوں کو مانیٹر کیا جاسکے گا۔سپارکو کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ اس منصوبے سے بلین ٹری سونامی منصوبے کو بھی مانیٹر کیا جاسکے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کے ہمراہ اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کا دورہ کیا ۔ وزیراعظم کے ساتھ دورےمیں شریک وزراء میں اسد عمر، فواد چوہدری، حماداظہر، عمرایوب اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ شامل تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو پاکستان کے سیٹلائٹ پروگرام کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی، سپارکونے عمران خان کو پاکستان کی خلائی صلاحیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close