جمعہ کے روز چھٹی ہوگی، عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

کراچی(پی این آئی) حکومت سندھ نے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی مناسبت سے 2 اکتوبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 2 اکتوبر کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔سندھ حکومت کی جانب سے تعطیل

کا نوٹیفیکیشن تمام متعلقہ اداروں کو بجھوا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کا سالانہ عرس بھٹ شاہ میں 14 صفر سے 16صفر تک منایا جاتا ہے۔ شاہ عبد اللطیف بھٹائی برصغیر کے عظیم صوفی شاعر تھے۔ آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے اللہ کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچایا۔ شاھ عبد اللطیف بھٹائی کی ولادت 1689ء، 1101ھ میں موجودہ ضلع مٹیاری کی تحصیل ہالا میں ہوئی۔ آپ کا مشہور کلام “شاہ جو رسالو” سندھی زبان کا مشہور شعری مجموعہ ہے۔آپ 1752ء میں 63 سال کی عمر میں بھٹ شاہ میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں