قیادت پر تنقید فردوس شمیم نے استعفیٰ دے دیا

کراچی(پی این آئی )تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے استعفیٰ طلب کرنے پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی مستعفی ہوگئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے چند روز قبل کراچی میں

گیس بحران پر اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔قبل ازیںگیس بحران پر وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو تنقیدکا نشانہ بنا نے پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے چند روز قبل کراچی میں گیس بحران پر اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔بعد ازاں فردوس شمیم نقوی نے اپنے بیان پر ٹوئٹ کے ذریعے معذرت بھی کی تھی لیکن پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے فردوس شمیم سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت نے فردوس شمیم نقوی کو فوری طور پر اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد فردوس شمیم نے سندھ اسمبلی میں اپنی پارٹی کے تمام اراکین سے مشاورت کی ہے جب کہ اعلیٰ قیادت سے بھی رابطے کی کوشش کی۔ذرائع نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی اس معاملے پر وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد بھی گئے لیکن دو روز قیام کے باوجود ان کی وزیراعظم سے ملاقات نہیں ہوسکی۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں