پاکستان کے کورونا کے خلاف اقدامات قابل تعریف ہیں، پاکستان نے نہ صرف کورونا پر قابوپایا بلکہ معیشت کا پہیہ بھی چلائے رکھا ،عالمی سطح پر پاکستان کی پذیرائی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے کورونا کے خلاف موثر اقدامات کی عالمی سطح پر ایک دفعہ پھر پذیرائی کی گئی ہے۔نجی چینل کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کورونا کے خلاف اقدامات قابل تعریف ہیں، پاکستان نے نہ صرف کورونا پر قابوپایا بلکہ معیشت کا پہیہ بھی چلائے رکھا جس سے ملک

میں استحکام آیا۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ تیدرس ادہانوم نے برطانوی اخبار میں لکھا ہے کہ پاکستان نے پولیو کے لیے تربیت یافتہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کو وبا کاپتہ لگانے، پھیلاؤاور حفاظت پر مامور کیا ہے، یہ طریقہ کار کورونا کی وبا پر قابو پانے میں بہت مدد گار رہا۔انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف کورونا پر قابو پایا بلکہ معیشت کو بھی بڑے نقصان سے بچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کورونا پرقابوپانےا ورمعیشت بچانے کی پالیسی دونوں کو ساتھ لے کر چلا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں