پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آگئی؟وہ صوبہ جہا ں دوبارہ لاک ڈائون کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) سندھ میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ، زیادہ کیسز والے علاقوں کو سیل کر دیا جائے گا، لوگوں کو گھروں اور علاقوں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں یومیہ کرونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ

ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے مہلک وبا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے صوبے کے ان علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سے زیادہ کرونا کیسز رپورٹ ہوں گے۔ ان علاقوں کو سیل کر کے پولیس تعینات کی جائے گی، جبکہ لوگوں کو گھروں اور علاقے سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لوگوں کو تلقین کی جائے گی کہ وہ گھروں پر قرنطینہ کریں۔صوبے میں کرونا وائرس صورتحال کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 2497 ہوگئی ہے۔سندھ میں شرح اموات کی1.8 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10881 نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے مزید کرونا وائرس کے 400 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ موجودہ شرح کی3.6 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 1352139 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کے نتیجے میں136795 مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی جبکہ اب تک 130137 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جو کہ صحتیابی کی95.1 فیصد کی شرح بنتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 245 مریض صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ اس وقت4161 مریض زیر علاج ہیں ، ان میں سے 3881 گھروں میں ، 6 آئسولیشن سینٹرز میں اور 274 مختلف ہسپتالوں میں ہیں جبکہ 172 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، جن میں سی37 مریضوں کو وینٹیلیٹرز پر منتقل کردیاگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رپورٹ ہونے والے 400 نئے کرونا کیسز میں سے 297 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں 100 ضلع شرقی ، 92 ضلع جنوبی ، 56 ضلع وسطی ، 26 ضلع ملیر ، 14 ضلع کورنگی اور 9 ضلع غربی کے کیسز شامل ہیں۔ اسی طرح جامشورو 9 ، دادو ، حیدرآباد ، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد ، سکھر اور گھوٹکی 2۔2 ، قمبر ، میرپورخاص ، سانگھڑ اور عمرکوٹ میں سے ایک ایک نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close