اسلام آباد (پی این آئی) اکتوبر کے ماہ میں صرف چند روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، حکومت کا پٹرولیم مصنوعات 15 دن کے لیے سستی کرنے کا فیصلہ، قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق سمری منظوری کیلئے
وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم اکتوبر سے کیے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کمی کی سمری یکم اکتوبر سے پندرہ اکتوبر کے لیے بھجوائی گئی ہے۔اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپےتک کمی کی تجویز دی ہے۔ سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں3 سے 4 فیصد کمی کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھاکرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراربھی رکھی جاسکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جس کے باعث حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق حتمی اعلان کل کرے گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے ماہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوگرا کی سفارش مسترد کر دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں