کویت میں صف ماتم بچھ گئی، اہم ترین شخصیت کا انتقال، عالم عرب میں سوگ شروع ہو گیا

کویت (پی این آئی)کویت میں صف ماتم بچھ گئی، اہم ترین شخصیت کا انتقال، عالم عرب میں سوگ شروع ہو گیا،امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح طویل علالت کے باعث کچھ دیر قبل جان فانی سے کوچ کرگئے۔عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر

الصباح آج دوپہر 91 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئے، کویت کے سرکاری نشریاتی ادارے نے امیر کویت کی وفات کا اعلان کردیا۔شیخ صباح الاحمد رواں برس جولائی میں علاج کی غرض سے امریکا منتقل ہوئے تھے، اس سے قبل ان کی کویت میں بھی سرجری کی گئی تھی۔خیال رہے کہ شیخ صباح الاحمد نے 2006 میں تیل کی دولت سے مالا مال عرب ریاست کویت کے امیر کا منصب سنبھالا تھا جبکہ اس سے قبل 50 برس سے ریاست کے خارجہ امور و پالیسیاں دیکھ رہے تھے۔شیخ صباح الاحمد 1963 سے 1991 تک کویت وزیر خارجہ رہے جبکہ 1993 میں انہیں دوبارہ کویت کے وزیر خارجہ کا منصب سونپ دیا گیا جو 2003 تک انکے پاس رہا۔توقع ہے کہ امیر کویت کے بعد ان کے 83 سالہ سوتیلے بھائی اور ولی عہد شہزادہ شیخ نواف الاحمد کو امیر کویت کا عہدہ سنبھالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں