’’سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے،یا ان کی کار کو حادثہ پیش آیا ‘‘ یا پھر عائشہ رجب کے بھائیوں نے پٹائی کی ؟طلال چودھری رکن اسمبلی عائشہ رجب کے گھر کیوں گئے تھے ، تنظیم سازی کامعاملہ بھی کلیئر ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی )ن لیگ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلال چوہدری اور خاتون رکن اسمبلی عائشہ رجب کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی رپورٹ جمع کرادی۔ ڈان نیوز کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنااللہ کو جمع کرادی ہے

جس میں لکھا ہے کہ طلال چوہدری رکن اسمبلی عائشہ رجب کے گھر تنظیم سازی کے لیے نہیں گئے تھے ،وہ اپنی مرضی سے ان کے گھر گئے۔طلال چوہدری نے تنظیم سازی کے لیے جانے کا جھوٹ بولا، رپورٹ کے مطابق طلال چودھری کا جھگڑا خاتون رکن اسمبلی سے ہی تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے ، اگر کوئی فریق شکایت کرے گا تو پھر ایکشن ہو گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے طلال چوہدری کے اہلخانہ نے کہا تھا کہ وہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے ، جبکہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے ان کو چوٹیں آئیں ، لیکن اب انکوائری کے بعد معاملہ کسی حد تک کلیئر ہوگیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close