سونے کی قیمتوں میں اضافہ، کتنا مہنگا ہو گیا ؟ جا نئے

سعودی عرب (پی این آئی)سونے کی قیمتوں میں اضافہ، کتنا مہنگا ہو گیا ؟ جا نئے، سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، 24 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 224.49 ریال تک پہنچ گئی، قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ہوا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پیر 28 ستمبر کو

سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق 24قیراط ایک گرام سونے کے نرخ اتوار کو 224.49 ریال تھے جو پیر کو224.61 ریال ہوگئے۔اکیس قیراط ایک گرام سونا پیر کو 196.54 ریال تک پہنچ گیا جبکہ اتوار کو نرخ 196.43 ریال تھے۔ اٹھارہ قیراط ایک گرام سونا اتوار کو168.37 ریال میں دستیاب تھا جو پیر کو168.46 ریال ہوگیا۔ایک اونس سونا6985.50ریال میں فروخت ہورہا ہے،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close