عوام باہر نکلے تو موجودہ حکومت کو گھر جانا پڑے گا،عمران خان کو کسی کی سپورٹ کام نہیں آئے گی، آج شہباز شریف اندر گئے ہیں، کل ہم سب نے اندر جانا ہے، آصف زرداری کا مؤقف

اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ عوام باہر نکلے تو موجودہ حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔ پیر کو میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام باہر نکلے تو موجودہ حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ عوام نکلے تو عمران خان کو کسی کی سپورٹ کام نہیں آئے گی۔سابق صدر

آصف زرداری نے کہاکہ شہباز شریف کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہیں،احتساب کا معیار سب کے سامنے ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج شہباز شریف اندر گئے ہیں، کل ہم سب نے اندر جانا ہے، ایک دن یہ سب ہونا تو ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے، بین الاقوامی سطح تک کیا پیغام جا رہا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close